امریکہ کے ایران کی طرف جھکاؤ سے اسرائیل بھڑک اٹھا اسرا ئیل اور ایران میں ایک بار پھر جنگ کی تیاریاں شروع
- 19, جون , 2023
نیوزٹوڈے:ایران اور اسرائیل کے درمیان اختلافات کئی مرتبہ جنگ کی دہلیز تک پہنچ چکے ہیں اور دونوں ملک کئی مرتبہ ایک دوسرے کو نقصان بھی پہنچا چکے ہیں امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ ایک بار پھر ایران کے ساتھ 2015ء میں ہونے والے معاہدے کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو امریکہ نے ہی 2018ء میں توڑ دیا تھا اور پھر ایران نے بھی معاہدے کی شرائط کو بالاۓ طاق رکھتے ہوۓ کئی نیوکلیئر ہتھیار بنا لیے اور اب ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے اسی خوف کو دور کرنے کیلیے امریکہ نے ایران کو نرمی دکھائی ہے اور اپنی اکڑی ہوئی گردن کو کچھ جھکانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
لیکن امریکہ کے اس فیصلے پر اسرائیل سیخ پا ہو گیا نیتن یاہو حکومت نے امریکہ پر یہ الزام لگایا ہے کہ امریکہ ایران کے معاملے میں نرمی دکھا رہا ہے اگر امریکہ ایران پر لگائی گئی نیوکلیئر والی پابندیاں ہٹا بھی لے تو بھی ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات نہیں سدھر سکتے اسرائیل نہیں چاہتا کہ امریکہ ایران میں موجود نیوکلیئر اڈوں کی نگرانی بند کر دے اور ایران کے نیوکلئر پروگرام کے حوالے سے کوئی نیا سمجھوتا ہو ایران جس نے امریکہ کے ساتھ 2015ء میں ہوۓ سمجھوتے کو کچھ شرائط پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا تھا اسرائیل کی ہٹ دھرمی اور دھمکیوں کے بعد ایران بھی ایک مرتبہ پھر بھڑک گیا ہے اور دونوں ملکوں میں ایک بار پھر جنگ کی تیاریاں شروع ہونے لگی ہیں ایران کے خطرناک ہتھیاروں کے مقابلے میں اسرائیل نے بھی اپنے ایئر ڈیفینس سسٹم کی دھمکی دے دی ۔
تبصرے