ولادیمیر پیوٹن نے کیا اعلان نیٹو کے ہر ایک بڑے ہتھیار کو تباہ کرنے کے بدلے 930 پونڈ کاانعام

بونس اور انعامات

نیوزٹوڈے: روسی فوج کیلیے کریملن کی طرف سے ایک نیا فرمان جاری ہوا ہے کہ اب ان کا نشانہ یوکرین کو نیٹو سے ملنے والے ہتھیار ہوں گے اور ان ہتھیاروں میں روسی فوج کا پہلا نشانہ نیٹو کے ٹینک ہوں گے کریملن کی طرف سے اس بیان کے جاری ہوتے ہی روسی فوج نے جرمنی کے لیپرڈ ٹینکوں کو راکھ بنا دیا روسی فوج کی ان کاروائیوں کے بعد جرمنی نے یوکرین کو دی جانے والی ٹینکوں کی اگلی کھیپ روک لی ہے اور امریکہ نے بھی فعل حال ہتھیاروں کی سپلائی روک دی ہے لیکن اب روسی فوجی کے نشانے پر یوکرین کے بڑے ہتھیار اور ٹینک ہی ہیں کریملن نے نیٹو کے ٹینک اور بڑے ہتھیار تباہ کرنے پر بھاری انعام اور اعزاز کا اعلان بھی کیا ہے

روس نے ایک حالیہ تقریب میں اپنے ان فوجیوں کو ہیرو آف رشین گولڈ سٹار سے نوازا ہے جنہوں نے کیو میں نیٹو کے بڑے ہتھیاروں کو تباہ کیا ہے اور اب ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کا ایک ٹینک تباہ کرنے پر فوجی کو 930 پونڈ ملیں گے اور اگر ہتھیاروں سے لیس ایک گاڑی تباہ کریں گے یا کوئی بڑا ہتھیار تباہ کریں کریں گے تو بھی 930 پونڈ ملیں گے اپنی فوج کی حوصلہ افزائی کیلیے جنگ کے شروع سے لے کر اب تک روس اپنے فوجیوں کو بونس اور انعامات دے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ روسی فوج اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر یوکرین پر حملے کر رہی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+