وزیراعظم کا ملک بھر میں یونانی سمندری حادثے پر یوم سوگ منانے کا اعلان

یوم سوگ

نیوزٹوڈے: وزیر اعظم شہباز شریف نے یونان کے ساحل پر پاکستانیوں سے بھری کشتی الٹنے کے المناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور پاکستانیوں سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر (آج) پیر کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔یونانی ساحل کے قریب بحیرہ روم میں ، بدقسمتی سے کشتی الٹنے سے ۷۴۰ لوگ ڈوب ٖگئے جس میں چارسوں سے زائد پاکستانے شامل تھے۔ میڈیا کے مطابق تقریباً 104 افراد کو بچا لیا گیا اور یونان کے شہر کالاماٹا بھیج دیا گیا۔ انیس جون کو پاکستان بھر کے اداروں میں یوم سوگ منایا جائے گا۔

اور مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے تحقیقات کے لیے مبنی چار رکنی کمیٹی کا بھی اعلان کیا ہے، اس کمیٹی کے رکن کو ایک ہفتے تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔ یہ ماضی کے اسی طرح کے واقعات اور کیے گئے اقدامات کا تجزیہ کرے گا۔ یہ فورم موجودہ قانونی ڈھانچے، ملک میں نفاذ کے اقدامات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام، کنٹرول اور سزا کے لیے بین الاقوامی رابطہ کاری کا بھی جائزہ لے گا اور مختصر اور طویل مدتی سفارشات تیار کرے گا، جن میں قانون سازی، نفاذ کے اقدامات، آگاہی مہم اور قومی اور قومی سطح کی بہتری شامل ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+