ہمارا کوئی اختلاف نہیں دونوں جماعتیں مل کر بے نظیر اور نواز شریف کے میثاق جمہوریت کو فروغ دیں گی بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے اعتراضات کا جواب

نیوزٹوڈے:آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پیپلز پارٹی کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوۓ میاں شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی اسحاق ڈار نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے سندھ میں 30.3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا مکانات کی تعمیر نو کیلیے اب سولہ ارب ڈالر کی رقم درکار ہے مکانات کی از سر نو تعمیر کا کام تین سال میں مکمل ہو گا اس سے پہلے بھی 100 ارب ڈالر سندھ میں سیلاب متاثرین کیلیے دیے گۓ تھے اب بھی متاثرین کی بحالی کیلیے وزیر اعظم کی ہدایت پر خاکہ تیار کر لیا گیا ہے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سندھ کے مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا گیا جس کے بعدپیپلز پارٹی نے بھی نگران حکومت کے متعلق اپنے خیالات بدل لیے ہیں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ن لیگ سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں اور نہ ہی آئندہ کوئی دراڑ آۓ گی ہم دونوں جماعتیں مل کر بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے میثاق جمہوریت کو فروغ دیں گے ہماری کوشش ہو گی کہ ہمارے سیاسی اختافات سے ذاتی معاملات پر اثر نہ پڑے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+