ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں اور غیر ملکی ایجنٹوں کی خلاف سخت ایکشن کاآغاز کیا

لاپتہ افراد کی تلاش

نیوزٹوڈے: یونان کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے مسافروں کی تلاش کیلیے پاکستان میں چار ارکان پر مشتمل ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں دو روز کے تعطل کے بعد لاشوں کی تلاش دوبارہ شروع کر دی گئ ہے کشتی میں کتنے افراد سوار تھے حتمی تعداد معلوم نہ ہوسکی کیونکہ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لوگ بغیر رجسٹریشن کے کشتی میں سوار ہوۓ تھے اب تک کل 81 پاکستانی لاشیں نکال لی گئی ہیں اٹلی جانے والی اس کشتی میں دو پاکستانی خواتین اور ایک تین سال کا بچہ بھی سوار تھا یونان میں پاکستان کے سفیر عامرآفتاب قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہمارے پاس 250 لاپتہ پاکستانیوں کا ڈیٹا پہنچ چکا ہے

نامعلوم افراد کی لاشوں کی جانچ کیلیے ڈی این اے سیمپل لیے جا رہے ہیں ایف ائی اے نے غیر ملکی ایجنٹوں اور انسانی سمگلرز کے خلاف ایکشن لے لیا ہے پانچ ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تمام ایسے ایجنٹوں کوگرفتار کرنے کیلیے 6 رکنی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو لوگوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں لوگ بڑی تعداد میں اپنے پیاروں کی تلاش میں یونان پہنچ رہے ہیں حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس گھناؤنے کام میں ملوث کسی مجرم کے ساتھ رعایت نہیں برتی جاۓ گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+