پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت کے میڈیا کو دیے گۓ جوابات معمہ بن گۓ

پرویز الٰہی سے ملاقات

نیوزٹوڈے: صدر ق لیگ چوہدری شجاعت نے جیل میں چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی انہوں نے پرویز الٰہی کو مشورہ دیا کہ اگر خاندان میں واپس آنا چاہتے ہو توپی ٹی آئی کو چھوڑ دو جب تک پی ٹی آئی کے ساتھ رہو گے عدالت آپ کو نہیں چھوڑے گی اگر آپ پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں گے تو آپ پر سے تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے چوہدری شجاعت کے مشورے پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں پہلے ہی واضح کر چکا ہوں کہ میں 9 مئی کے سانح میں ملوث نہیں ہوں انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے سے انکار کر دیا چوہدری شجاعت نے ملاقات کے بعد جیل سے واپسی پر بیان دیا کہ ہم نے کوئی سیاسی بات چیت نہیں کی ۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی ہمارے خاندان کا حصہ ہیں اس لیے وہ اور ان کا بیٹا سالک ان سے ملاقات کیلیے گۓ گفتگو کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارے خاندان نے اس طرح کی مشکلات پہلے بھی دیکھی ہوئی ہیں وہ اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوۓ ہیں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پاؤں سوجے ہوۓ تھے چوہدری شجاعت نے چوہدری پرویز الٰہی سے 45 منٹ ملاقات کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ چوہدری شجاعت سے پوچھاگیا کہ کیا آپ چوہدری پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی چھوڑنے پر رضامند کرنے گۓ تھے جس پر انہوں نے کہا کہ وہ ہماری پارٹی میں ہی ہیں چوہدری شجاعت کا یہ جواب ایک معمہ ہے کہ کیا چوہدری پرویز الٰہی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے یا ق لیگ میں واپس آ جائیں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+