آذر بائیجان پنگا خود لیتا ہے اور پھر دنیا کی ہمدردی حاصل کرنے کیلیے الزام آرمینیا پر لگا دیتا ہے
- 20, جون , 2023
نیوزٹوڈے: آرمینیا اور آذر بائیجان میں آگ کی چنگاری ایک مرتبہ پھر بھڑک اٹھی ہے آرمینیا پر آذر بائیجان نےیہ الزام لگایا ہے کہ آرمینیا نے اس کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے آذر بائیجان کے فوجی ٹھکانوں پر آرمینیائی فوج نے فائرنگ کی جس کے جواب میں آذر بائیجان نے بھی آرمینیا کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے یہ دونوں ملک ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اور چھوٹے چھوٹے ملک ہیں لیکن ان کے اختلافات پوری دنیا کیلیے باعث تشویش ہیں کیونکہ ان کی لڑائی میں دنیا کے بڑے بڑے ملکوں کے کودنے کا خطرہ ہے
آرمینیا کے ساتھ روس اور ایران کھڑے ہیں تو دوسری طرف ترکی اور اسرائیل آذر بائیجان کے ساتھ ہیں تین سال پہلے جب دونوں ملکوں کے درمیان ڈیڑھ ماہ جنگ جاری رہی اس وقت بھی جنگ بندی کیلیے ولادیمیر پیوٹن کو جنگ میں کودنا پڑا تھا اور ان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان جو سمجھوتہ ہوا تھا اس کا پاس نہ رکھا گیا اور 2020 کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کئی مرتبہ جھڑپیں ہو چکی ہیں آذر بائیجان لگاتار آرمینیا پر حملوں کا الزام لگاتا رہتا ہے لیکن آرمینیا کا کہنا ہے کہ لڑائی کا آغاز آذر بائیجان کرتا ہے اور دنیا سے ہمدردی ہتھیانے کیلیے آرمینیا پر الزام لگاتا ہے ۔
تبصرے