ترکی کے اعلان سے روس کے ساتھ ساتھ بھارت بھی ہوا پریشان

ڈرونز بارکتار ٹی بی 2

نیوزٹوڈے: ترکی نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے اپنے ڈرون بار کتار ٹی بی 2 میں کچھ تکنیکی تبدیلیاں کی ہیں جس کے بعد اس ڈرون سے کروز میزائل بھی داغی جا سکتی ہے ترکی نے نہ صرف اپنے ڈرونز کو مزید خطرناک بنانے کا دعوٰی کیا ہے بلکہ اس کی مشق کرکے بھی دنیا کو دکھا دی ہے ترکی نے کہا ہے کہ اس نے حال ہی میں اپنے ان ڈرونز کی طاقت بڑھائی ہے جو اب 200 کلو میٹر تک کا نشانہ سادھ سکتے ہیں اس سے اب دشمن پر کروز میزائل بھی گرائی جا سکتی ہے اور اس میں موجود میزائل کی رفتار 360 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اگر ترکی کے دعوے سچ ہیں تو پھر یہ بھی سچ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ڈرون ہوگا جس سے کروز میزائل بھی داغی جاسکتی ہے ۔

ترکی اس سے پہلے یوکرین جنگ کے شروع میں یوکرین کو بارکتار ڈرونز دے چکا ہے جس سے روس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا ترکی کے ان نۓ دعووں سے روس کے کان ایک بار پھر کھڑے ہو گۓ روس کے ساتھ ساتھ ترکی کے اس اعلان سے بھارت بھی پریشان ہو گیا ہے کیونکہ ترکی کے پرانے بارکتار ڈرون بھارت کے دشمن ملک پاکستان کے پاس بھی موجود ہیں اور ترکی اب پاکستان اور یوکرین کو نۓ اور زیادہ طاقتور ٹی بی 2 ڈرونز بھی دے سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+