پاکستان چین دوستی کے چرچے ایک مرتبہ پھر میڈیا کی زینت بننے لگے

پاکستان اور چین کی دوستی

نیوزٹوڈے: پاکستان اور چین کی دوستی کے چرچے ایک مرتبہ پھر دنیا کے میڈیا کی زینت بننے لگے ہیں پاکستانی معیشت کو بچانے کیلیے اور معیشت کو دوبارہ تعمیر وترقی کی طرف واپس لانے میں جن پاکستان دوست ملکوں نےمدد کیلیے ہاتھ آگے بڑھایا ہے ان میں چین پہلے نمبر پر ہے معاشی ترقی کیلیے وزیر اعظم پاکستان ،آرمی چیف اور چاروں وزراۓ اعلٰی نے معاشی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے تین ملکوں نے سرمایہ کاری کی غرض سے 25 ارب ڈالر پاکستان میں لگانے کا اعلان کیا ہے

ان ملکوں میں سعودی عرب ، قطر اور چین شامل ہیں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونےمیں صرف 10 دن باقی ہیں لیکن حکومت نے یہ پروگرام ختم ہونے سے قبل ہی پلان بی پر کام شروع کر دیا ہے ان چاروں ممالک سے بات کر لی گئی ہے کہ کون کون سےملک کن شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا تعاون پاکستان کی ترقی کیلیے بہت اہم ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+