پاکستا ن کے بالائی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے کا خطرہ بڑھنے لگا

گلیشیئر پگھلنے کا خطرہ

نیوزٹوڈے: پاکستان کی پی ڈی ایم نے ملک کے بالائی علاقوں کی ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ گلوبل وارمنگ کے باعث ملک کے بالائی علاقوں چترال ،کوہستان اپر، سوات کے بالائی علاقوں میں اور دیر میں گلیشیئر پگھلنے کا خطرہ بڑھنے لگا ہے ان علاقوں کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درپیش خطرات سے نمٹنے کیلیے ایمرجنسی ریسکیو اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں مسافروں اور شمالی علاقہ جات میں آنے والے سیاحوں کو بھی پیشگی خبردار کرنے کی ہدایت کی جاۓ ۔

پاکستان کے بالائی علاقوں میں کئی چھوٹے بڑے گلیشئیر موجود ہیں ان کی تعداد 7263 ہے ان کے پگھلنے سے 2022 میں اور پھر تین ماہ پہلے آنے والے سیلاب سے تباہی کے مناظر ایک مرتبہ پھر آنکھوں کے سامنے گھومتے نظر آنے لگے ہیں کیونکہ ان علاقوں کے ڈوبنے اور بہہ جانے کا خطرہ اور آبی قیامت کا خطرہ بڑھنے لگا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+