لیبیا کشتی حادثہ یونانی کوسٹ گارڈز کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ

یورپ یونان کی سمندری حدود

نیوزٹوڈے: یونان کی سمندری حدود میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے سے یونانی کوسٹ گارڈز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوالات اٹھنے لگے اس واقعے سے متعلق عالمی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ اگر چاہتے تو کشتی کو بچا سکتے تھے لیکن انہوں نے جان بوجھ کر ریسکیو آپریشن میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا اس سے پہلے بھی یونانی کوسٹ گارڈز کے انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں ایک ماہ قبل یونانی کوسٹ گارڈ نے صومالیہ کے ایک خاندان کے 12 افراد کو یونان کی سمندری حدود میں ایک چھوٹی سی کشتی میں بٹھا کر کھلے سمندر میں چھوڑ دیا تھا.

اور اب اس واقعے کے بعد یونان میں بھی تارکین وطن سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے خلاف کئی مظاہرے ہوۓ حالانکہ یونان یورپی یونین میں شامل ہے اور اسے تارکین وطن کے تحفظ کیلیے اور کوسٹ گارڈ کی خدمات کو بہتر بنانے اور پناہ گزینوں کے تحفظ کیلیے یورپی یونین سے اربوں ڈالر کی امداد مل رہی ہے لیکن اس کے باوجود اس طرح کے واقعات بین الاقوامی اور یورپی یونین کے قوانین او انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اس لیے یونانی حکومت کے خلاف عالمی سطح پر ایکشن کی ضروورت ہے .

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+