جوبائیڈن نے پھیرا پانی زیلینسکی کی امیدوں پر

نیٹو ملکوں  کے اجلاس

نیوزٹوڈے: اگلے مہینے یورپی ملک لتھوانیا میں نیٹو ملکوں کی ایک میٹنگ ہونے والی ہے جس میں نیٹو ملکوں کے تمام رہنما شرکت کریں گے زیلینسکی کو اس میٹنگ سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں انہیں یقین تھا کہ اس میٹنگ میں یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کا معاملہ بھی زیرِ غور آۓ گا لیکن اس اجلاس سے پہلے ہی اس کے دوست جوبائیڈن نے اس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا جوبائیڈن نے بیان دیا ہے کہ یوکرین کیلیے نیٹو میں شامل ہونے کا راستہ آسان نہیں ہے نیٹو میں شامل ہونے کیلیے یوکرین کو اپنی طاقت کو بڑھانا ہوگا ۔

امریکہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کروانے کیلیے اپنے اصولوں اور شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا جوبائیڈن کا یہ بیان زیلینسکی کیلیے بہت بڑا جھٹکا ہے کیونکہ زیلینسکی کو لگ رہا تھا کہ جس امریکہ اور یورپی ملکوں کی خواہش پر اس نے اپنے ملک کو جنگ کی آگ میں جھونک دیا تھا اب وہ ملک یوکرین کو نیٹو میں شامل کریں گے لیکن امریکہ نے یوکرین کو ہری جھنڈی دکھا دی

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+