تائیوان کو چین سے بچانے کی قسمیں کھانے والا امریکہ اپنی بات سے ہی پھر گیا
- 21, جون , 2023
نیوزٹوڈے: تائیوان کو چین سے بچانے کی قسمیں کھانے والا امریکہ اپنی ہی بات سے پھر گیا امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے چین میں صدرشی جنپنگ سے ملاقات کی بلنکن نے چین دورے پر شی جنپنگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ تئیوان کے معاملے کو جنگ کے ذریعے نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے حالانکہ امریکہ جانتا ہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے اور اس کو اپنے ساتھ ملانا چاہتا ہے جنپنگ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ چین تائیوان کو ہر صورت حاصل کر کے ہی رہے گا چاہے اسے اس کیلیے تائیوان پر حملہ ہی کیوں نہ کرنا پڑے چین کی ان دھمکیوں پر امریکہ اب تک تائیوان کے ساتھ کھڑا تھا اور کئی مرتبہ امریکہ نےتائیوان کو یہ یقین بھی دلایا تھا کہ وہ اسے کچھ نہیں ہونے دے گا ۔
لیکن اب شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد بلنکن کے بیان نے کہانی ہی بدل دی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ تائیوان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتا یعنی امریکہ نے چین کیلیے تائیوان پر قبضے کے دروازے کھول دیے ہیں اب جب چاہے چین تائیوان پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر سکتا ہے کیونکہ چین کے مقابلے میں تائیوان ایک چھوٹا سا اور کمزور ملک ہے وہ چین جیسے ملک کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا ۔
تبصرے