"کرن کھتری" سی ایس ایس میں کامیاب ہونے والی تھر کی پہلی خاتون بن گئی

کرن کھتری

نیوزٹوڈے: کرن کھتری ، سندھ کے علاقے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی ہندو لڑکی نے حال ہی میں سی ایس ایس پاس کر لیا ہے۔ کرن ، تھر کی پہلی اور سندھ کی تیسری ہندو لڑکی ہے جس نے یہ امتحان پاس کیا اور اور ان لینڈ ریونیو میں شمولیت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پولیس کا محکمہ میں جانا چاہتی تھی لیکن ان کو ان لینڈ کے لیے چنا گیا ہے۔ اکتوبر میں ان کی تربیت شروع ہو گی۔ اور مزید انہوں نے کہا کہ ، یہ کام بہت ذمے داری کا ہے ، کوشش کرے گی کہ عوام کی خدمت کر سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ، میں نے ایم بی بی ایس کیا ہوا تھا اور میں نے جاب کے دوراب ہی یہ اندازہ لگایا کہ پاکستان میں ڈاکٹرز کی خاص جگہ نہیں ہے اس لیے اس کے بعد میں سی ایس ایس کی تیاری شروع کر دی تھی۔ ان کے والد بھی تعلیم کے ڈپٹی ڈائیریکٹر ہیں جنہوں نے ان کی سی ایس ایس میں مدد کی۔ اور زیادہ تر تیاری یوٹیوب کے آن لائن لیکچرز کے ساتھ کی۔ رقبے کے لحاظ سے تھرپارکر کی کل آبادی سولہ لاکھ ہے جس میں آدھے ہندو ہے۔ اور تیس فیصد خواتین کا حصہ ڈاکٹرز پر ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+