ٹائٹینک آبدوز میں فنی خرابیوں کا انکشاف کمپنی کے ایک ملازم نے بھی کر دیا

آبدوز ٹائٹینک

نیوزٹوڈے: بحر اوقیا نوس میں سیاحوں کی لاپتہ ہونے والی آبدوز ٹائٹینک تاحال لاپتہ ہے چار روز سے زیر سمندر سے سنائی دینے والی آوازوں کی جانب کی گئی کھوج اور تحقیق کا کوئی نتیجہ نہیں نکل پایا اس آبدوز میں پاکستان کے معروف تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلمان داؤد بھی سوار تھے ان کے علاوہ ایک پائلٹ اور ایک ماہر اور ایک اور مسافر سوار تھے آبدوز میں موجود پانچ افراد کیلیے اب صرف چند گھنٹوں کی آکسیجن باقی ہے آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے تک اگر ان مسافروں کو تلااش نہ کیا جا سکا تو ان کے زندہ رہنے کیلیے آبدوز میں آکسیجن ختم ہو جاۓ گی ماہرین نے لاپتہ آبدوز میں نقائص کا انکشاف بھی کیا ہے ۔

ماہرین کے مطابق آبدوز میں پہلے بھی کئی مرتبہ تکنیکی خرابیاں ہو چکی ہیں برطانوی میڈیا کے مطابق کمپنی کے ایک ملازم نے جب اس آبدوز میں نقائص کے خدشات کا اظہارکیا تھا تو اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا اس ملازم نے بتایا تھا کہ آبدوز کے گہرائی تک اترنے اور ملبے کے بوجھ کو برداشت کرنے کی خاصیت نہیں ایک امریکی صحافی نے بھی یہ دعوٰی کیا ہے کہ جب وہ اس آبدوز میں بیٹھ کر ٹائٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے گۓ تھے تو 37 فٹ کی گہرائی میں ہی اس آبدوز میں تکنیکی خرابیاں ظاہر ہو گئی تھیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+