وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے معاشی بحالی منصوبے کا عمل تیز کر دیا

معاشی بحلی منصوبے

نیوزٹوڈے: وزیر اعظم پاکستان نے معاشی بحالی منصوبے پر عمل شروع کروا دیا ہے انہوں نے تین کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان کر دیا وزیر اعظم نے یہ اعلان کیا ہے کہ اپیکس کمیٹی کی سربراہی وہ خود کریں گے یہ کمیٹی بیرونی سرمایہ کاری کا بنیادی خاکہ تیار کرے گی اس کے علاوہ ایگزیکٹو اور عملدرآمد کی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے کراچی کے پی ٹی ٹرمینل آپریشن کیلیے 1.8 ارب ڈالر کی پیشکش کر دی ہے اس معاہدے کے تحت کراچی ٹرمینل پانچ سال کیلیے لیز پر دے دیا جاۓ گا.

معاہدے پر دستخط کیلیے متحدہ عرب امارات کا ایک وفد آج کراچی پہنچے گا وفاقی حکومت عرب امارات سے معاہدہ جلد مکمل کروانے کی کوشش میں ہے عرب امارات کے علاوہ چین سے سرمایہ کاری کے معاہدے کو اگے بڑھانے کیلیے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی بھی آج چین کے دورہ پر روانہ ہوں گے سی جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا آج چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں پاک چین دوستی دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات پر گفتگو کریں گے.

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+