چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی

پارٹی رکنیت ختم

نیوزٹوڈے:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نےسردار لطیف کھوسہ کی رکنیت ختم کر دی میڈیا ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت سردار لطیف کھوسہ کے پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات پر شدید برہم تھی پارٹی قیادت کے مطابق وہ پارٹی کے اصولوں سے مسلسل انحراف کر رہے تھے لطیف کھوسہ کی تصویر ہال آف شیم میں آویزاں کر د ی گئی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے لیاری میں کرکٹ گراؤنڈکا افتتاح کیا اور پھر یونیورسٹی کنوو کیشن سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ۔

کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے کچھ لوگ نوجوانوں کو تشدد پر اکساتے ہیں گمراہ کرنے والے ایسے افراد کو مسترد کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ 2018 میں سیلیکشن ہوئی ورنہ پی پی ہی کامیاب ہوتی گزشتہ الیکشن میں آپ کے حق پرڈاکہ مارا گیا ہے اب خدمت کی باری ہماری ہے اور ہم اپنا فرض ضرور ادا کریں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+