ایٹمی جنگ کا آغاز ہونے والا ہے زیپوریزیا کے پلانٹ یا پھر بیلا روس کی زمین سے

نیوکلیئرحملے

نیوزٹوڈے:امریکی نیوز ایجنسیاں اور یورپ کے میڈیا بار بار یہ دعوٰی کر رہے ہیں کہ اب نیو کلیئر جنگ کو کوئی روک نہیں سکتا 15 جون سے لے کر اب تک نیو کلیئر جنگ کے خطرات کئی گنا تک بڑھ چکے ہیں کیونکہ زیپوریزیا میں روس اور یوکرین کے درمیان ایک مرتبہ پھر حملے اور جوابی حملے جاری ہیں اور ڈیم میں پانی کی کمی کے بعد روس کے حملے زیپوریزیا پاور پلانٹ کیلیے دوسرا بڑا خطرہ ہیں اگر اس پلانٹ پر حملہ ہوا تو کئی یورپی ملک تباہ ہو جائیں گے کیونکہ یہ یورپ کا سب سے بڑا پاور پلانٹ ہے اسلیے تباہی بھی اتنی ہی بری ہو گی 17 جون سے روس ،امریکہ سویڈن اور برطانیہ نے نیوکلیئرحملے کے خطرے کا اظہار کیا ہے

اور یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ اس نیوکلیئر جنگ کا آغاز یا تو زیپوریزیا کے پاور پلانٹ سے ہو سکتا ہے یا پھر بیلا روس کی زمین سے ہوۓ ٹیکٹیکل نیو کلیئر حملے سے ہو سکتا ہے اور اس ایک حملے کے بعد ہی نیٹو اور روس کے درمیان جنگ کا آغاز ہو جاۓ گا اور پھر حالات ایسے ہی ہوں گے جیسے ستمبر 2022 مین پیوٹن نےبتا دیے تھے اگر روس اور امریکہ نے ایک دوسرے پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کر دیا تو پوری دنیا کئی برسوں تکا ان ہتھیاروں کی تباہ کاریاں دیکھے گی اگر یورپ اور روس میں نیوکلیئر ہتھیار استعمال ہوۓ تو ان ہتھیاروں کی لہروں اور اثر سے 2 کروڑ 70 لاکھ لوگ تباہ ہوں گے

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+