امریکہ ایران کا دشمن تھا اور دشمن ہی رہے گا ابراہیم رئیسی
- 22, جون , 2023
نیوزٹوڈے:ایران نے امریکہ کے ساتھ نیوکلیئر سمجھوتہ بحال کرنے کے متعلق کہہ دیا ہے کہ ایران معاہدے کی بحالی کیلیے امریکہ کی ناجائز شرائط کو نہیں مانے گا دراصل بائیڈن کو ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت پریشان کر رہی ہے اس لیے وہ ایران کے ساتھ 2015 کا نیو کلیئر سمجھوتہ بحال کرنا چاہتا ہے جس کو 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے توڑ دیا تھا اب ایک بار پھر اس معاہدے کو بحال کرنے کیلیے امریکہ خفیہ طور پر کوشش کر رہا ہے لیکن ایران نے یہ واضح کہہ دیا ہےہے کہ امریکہ ایران کا دشمن ہے او دشمن ہی رہے گا
نیوکلیئر سمجھوتے کی ضرورت ایران کو نہیں بلکہ امریکہ کو ہے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ پوری ایمانداری سے بات چیت کر رہا ہے لیکن وہ امریکہ کے سامنےنہیں جھکے گا اگر امریکہ نے سمجھوتہ بحال نہ بھی کیا تو ایران کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا 2015 میں ہونے والے سمجھوتے کے تحت امریکہ اور یورپی ملکوں نے ایران سے پابندیاں ہٹا دی تھیں جس کے بدلے ایران نے اپنے نیو کلیئر پروگرام کو بند کر دیا تھا لیکن 2018 میں جب ٹرمپ اور یورپی یونین نے سمجھوتہ توڑ دیا تو ایران نے بھی اپنے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانا شروع کر دیا حتٰی کہ ایران ایٹم بم بنانے کے انتہائی قریب پہنچ گیا تو اب دشمن ایک مرتبہ پھر ڈیل بحال کرنے کی کوشش میں ہے
تبصرے