پچیس جون کے بعد پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں مون سون کی بارشوں کا آغاز
- 22, جون , 2023
نیوزٹوڈے: محکمہ موسمیات کے چیف نے حال ہی میں بیان دیا کہ ، دو دن موسم خشک اور گرم رہنے کے بعد پچیس جون سے مون سون کی بارشوں کا امکان ہو سکتا ہے۔ لیکن اس سے پہلے پورے ملک میں ہیٹ ویو رہے گا ، اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی سخت ہدایت جاری کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ، بارشیں پنجاب، کے پی کے ، بلوچستان میں ہو گیں۔ لیکن عوام کو دو دن تک سخت گرمی کا سامنا رہے گا۔ کراچی میں اس بار ملک کے باقی علاقوں کی نسبتا زیادہ گرمی ہے۔ پاکستان کے پڑوسی ملک افغانستان اور ایران میں پاکستان جیسا درجہ حرارت ہے۔ اور مزید یہ بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بلواجہ دن میں 12 سے چار تک باہر نہ نکلے۔
عائشہ ظفر
تبصرے