ٹائٹینک آبدوز میں سوار پانچوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

ٹائٹینک جہاز

نیوزٹوڈے: ٹائٹینک آبدوز میں سوار ٹائٹینک جہاز کا ملبہ دیکھنے جانے والے پانچوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ان کی موت کی تصدیق ٹینک بنانے والی کمپنی اور امریکی کوسٹ گارڈ نے کر دی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ آبدوز میں سوار افراد کی لاشیں ملنے کے امکانات بہت کم ہیں زیر آب روبوٹ نے آبدوز کے ملبے کو دریافت کیا ہے جو ٹائٹینک جہاز کے ملبے سے 1600 فٹ کی دوری پر دریافت کیا گیا ماہرین نے دعوٰی کیا ہے کہ تحقیقات اور تلاش کے دوران پانی کی تہہ سے جو آوازیں آ رہی تھیں وہ آبدوز کے تباہ کن دھماکے کی آوازیں ہو سکتی ہیں ۔

اس آبدوز میں برطانوی پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلمان داؤد بھی سوار تھے جو سمندر کی لہروں کی نذر ہو گۓ حکومت پاکستان نے شہزادہ داؤد اور ان کے لخت جگر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے سلمان داؤد بھی اپنے والد کی طرح سائنس میں دلچسپی رکھتا تھا وہ اسکارٹ لینڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا سائنسی علوم کا شوق ہی ان باپ بیٹوں کا ٹائٹینک جہاز کی کھوج تک لے گیا شہزادہ سلمان کی ناگہانی موت پرغم کی لہر دوڑ گئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+