کراچی پورٹس کے تحفظ کی ذمہ داری 50 سال کیلیے ابو ظہبی پورٹس گروپ کو سونپ دی گئی

پورٹس گروپ

نیوزٹوڈے: آج ابو ظہبی پورٹس گروپ اور کراچی پورٹس ٹرسٹ کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط ہو گۓ ہیں سندھ حکومت ٹیسوری نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل کاافتتاح بھی کر دیا ہےمتحدہ عرب امارات اور پاکستان میں بندرگاہوں کی نگرانی اورتحفظ سے متعلق 50 سال کا رعایتی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کو ابو ظہبی پورٹس گروپ ہی آپریٹ کرے گا اور اس کو مزید ترقی بھی دے گا اس معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں کراچی بندرگاہ کو بہتر بنانے کیلیے سرمایہ کاری ہوگی ۔

کراچی پورٹ کو ترقی دینے کیلیے جو منصو سازی کی گئی ہےاس میں بندرگاہ پر بحری جہازوں کے لنگر انداز ہونےکی جگہ کو بڑھانا اور پورٹس برتھ کو گہرا کرنا شامل ہے کنٹینرز کو سٹور کرنے کیلیے گوداموں کو بھی وسیع کیا جاۓ گا آئندہ دس سالوں میں پاکستان اور امارات مل کر کراچی پورٹ کو ایک اہم تجارتی مرکز بنا دیں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+