فرانس کے کانفرنس ہال میں شہباز شریف کے استقبال کے وڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے

کانفرنس میں شرکت

نیوزٹوڈے: فرانس میں عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف فرانس پہنچ گۓ وزیر اعظم جب کانفرنس میں شرکت کیلیے کانفرنس ہال پہنچے تو وہاں بارش ہو رہی تھی ہال میں موجود میزبان خاتون نے وزیر اعظم پر چھتری تان لی شہباز شریف اپنے ہی خیالوں میں مگن تھے انہوں نے اس خاتون کے ہاتھ سے چھتری لے لی چند سیکنڈ اس خاتون نے وزیر اعظم سے گفتگو کی اور پھر وزیر اعظم اس خاتون کو بھیگتا چھوڑ کر ہال کی طرف چلے گۓ ان کے استقبال کا یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے ۔

فرانس میں فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون کی طرف سے عشائیے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہباز شریف نے بھی شرکت کی فرانسیسی صدر اور خاتون اول نے ان کا استقبال کیا پیرس میں شہباز شریف نے محمد بن سلمان اور مصر کے صدر سے بھی ملاقات کی امریکی صدر کے نمائندے سے بھی ملاقات کی انہوں نے وہاں پاکستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوۓ کہا کہ گزشتہ سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک نے سیلاب کا سامنا کیا سیلاب متاثرین کی بحالی میں کروڑوں روپے خرچ ہوۓ پیرس میں شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے بھی ملاقات کی انہوں نے ایم ڈی کو بتایا کہ نویں جائزے کیلیے تمام شرائط پوری کر دی گئی ہیں امید ہے کہ جلد فنڈز جاری کر دیے جائیں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+