روس کے معاشی ڈھانچے کو کمزور کرنے کیلیے یورپی یونین نے چلی ایک نئی چال

روس کے معاشی ڈھانچے

نیوزٹوڈے:یورپی میڈیا کے مطابق ای یو یعنی یورپی یونین جو روس کو جنگ میں مات دینے میں کامیاب نہ ہو سکی اب ان یورپی ملکوں نے روس کو کمزور کرنے کیلیے ایک نیا حربہ آزمایا ہے تاکہ روس اندرونی طور پر کمزور ہو جاۓ اور یوکرین سے اپنے قدم واپس کھینچ لے نئی ترکیب یہ ہے کہ اب یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ یورپ کا کوئی بھی ملک کسی ایسے ملک سے لین دین نہیں کرے گا جس کے روس کے سا تھ تجارتی تعلقات ہوں یورپ نے ان تمام ملکوں سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جو اس جنگ میں روس پر پابندیاں لگانے کے باوجود روس سے تجارت کر رہے ہیں ۔

یورپی یونین کا یہ اعلان نہ صرف روس کو معاشی طور پر کمزور کرنے کیلیے ہے بلکہ اس طرح دنیا کے کئی ملک مشکل میں پھنس جائیں گے جن میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں بھارت ایسا ملک ہے جو اس جنگ سے دوہرا فائدہ اٹھا رہا ہے ایک طرف روس سے سستے داموں کوئلہ اور خام تیل خرید رہا ہے اور اسے اپنے ملک میں صاف کرکے یورپی ملکوں کو مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے اور دوسرا ملک پاکستان ہے جس نے تیل کی قلت کو دور کرنے کیلیے حال ہی میں روس کے ساتھ خام تیل کی تجارت کا آغاز کیا ہے حقیقت یہ ہے کہ یورپی یونین جنگ کے شروع ہی سے روس کو کمزور کرنے کیلیے اس طرح کے حربے آزما رہا ہے لیکن بے سود ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+