یوکرینی فوج لیپرڈ ٹینک جان بوجھ کر تباہ کر رہی ہے تاکہ انہیں جنگ نہ لڑنی پڑے

لیپرڈ  ٹینک تباہ

نیوزٹوڈے: جنگ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ہمت سے جیتی جاتی ہے جرمنی کے ایک میگزین نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ یوکرین کے فوجی جان بوجھ کر جرمنی سے ملنے والے لیپرڈ ٹینک تباہ کر رہے ہیں تاکہ انہیں جنگ ہی نہ لڑنی پڑے لیکن یوکرینی فوجیوں کی اس بزدلانہ سازش نے نیٹو کی ناک کٹوا دی ہے جرمنی یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا ہے کہ کیا ان کے ٹینکوں اور ہتھیاروں میں کوئی کمی ہے یا انہیں استعمال کرنے کا فن یوکرینی فوج کو نہیں آتا لیکن اب جرمنی میگزین کے دعووں نے زیلینسکی کی فوج کا پول کھول دیا ہے کہ یوکرینی فوج کیوں خیرسون اور زیپوریزیا میں جنگ سے کترا رہی ہے ۔

روسی فوج نے صرف ایک ہفتے میں مشرقی یوکرین میں 880 حملے ناکام بنا دیے یوکرینی فوج کے جوابی حملے اتنے کمزور اور ان کے ایئر ڈیفینس سسٹم اتنے فیل ہو چکے ہیں وہ یوکرین کو روسی حملوں سے بچانے میں ناکام ہو رہے ہیں زیپوریزیا میں کئی یوکرینی فوجیوں نے جنگ لڑنے سے صاف انکار کر دیا ہے ولادیمیر پیوٹن نیٹو کے ان بیانات سے بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں وہ نیٹو کے اربوں ڈالر کے ہتھیار چن چن کر تباہ کر رہے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+