دوسروں پر الزام لگانے والا بھارت خود ریاستی دہشت گردی کا سرپرست ہے ترجمان دفتر خارجہ
- 24, جون , 2023
نیوز ٹوڈے: پاکستان نے مودی اور بائیڈن کا پاکستان کے بارے میں مشترکہ بیان رد کر دیا پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ مودی کے امریکہ دورے پر پاکستان کا حوالہ غیر ضروری اور گمراہ کن ہے مودی نے بائیڈن سے ملاقات کے دوران پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والا ملک ثابت کرنے کی کوشش کی ہےجس پر ترجمان وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حیرانی اس بات پر ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاکستان کا معاون ہونے کے باوجود اس طرح کے بیانات پر یقین کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے یک طرفہ مؤقف کی توثیق سے پرہیز کیا جاۓ وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجی کی فراہمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں فوجی عدم تعاون کا باعث بنیں گے انہوں نے کہا کہ بھارت خود ریاستی دہشت گردی کا سرپرست ہے امریکہ دورے کے دوران پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کی کوشش کیوں کی گئی حالانکہ اس دوران مقبوضہ کشمیر میں سنگین حالات کا نوٹس لینا چاہیے تھا پاکستان کے متعلق اس طرح کے بیانات بھارت کی اقلیتوں پر اور کشمیر پر کیے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔
تبصرے