امریکہ نے چین کو ویت نام سے گھیرنے کا ایک نیا منصوبہ بنایا ہے
- 24, جون , 2023
نیوز ٹوڈے : رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ کا ایک نیو کلیئر ایئر کرافٹ کیریئر ویت نام پہنچ گیا ہے تائیوان معاملے کی وجہ سے امریکہ اور چین کے کے تعلقات ایک دوسرے کے ساتھ بہت خراب ہو چکے ہیں اور ویت نام اس سے بھر پور فائدہ اٹھا رہا ہے ایک طرف تو اس نے امریکہ سے دوستی نبھاتے ہوۓ شمالی کوریا کے ساتھ اپنے پرانے تعلقات کا خیال بھی نہیں کیا اور شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کے دوست جنوبی کوریا کےساتھ کھڑا ہو گیا اور دوسرا جنوبی چینی سمندر میں چین اور امریکہ کی کھینچا تانی کے دوران ویت نام اور امریکہ کی نزدیکیاں روز بروز بڑھنے لگی ہیں ۔
جنوبی چینی سمندر کو چین اپنی ملکیت سمجھتا ہے اور اس سمندر میں اسے کسی کی دخل اندازی قبول نہیں چین کی اس دیدہ دلیری سے کئی ملک اس کے دشمن ہو چکے ہیں جن میں ویت نام ، فلپائن ، ملائیشیا ، جاپان اور برونائی شامل ہیں امریکہ نے اب چین کے ان دشمن ملکوں کو چین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ایک طرف امریکہ چین کو گھیرنے کی کوشش کر رہا ہے تو دوسری طرف چین کو ناراض بھی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ دو دن پہلے ہی چین کے صدر کو ڈکٹیٹر کہنے والے بائیڈن نے اب شی جنپنگ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے یورپی میڈیا کے مطابق بائیڈن نے اس معاملے کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا ہے جس کی وجہ سے دو روز قبل چین امریکہ پر بھڑک اٹھا تھا ۔
تبصرے