سرگودھا لنگروالا پل کے قریب بس کی ٹکر سے دو نوجوان ہلاک

لنگروالا پل

نیوز ٹوڈے : سرگودھا میں آج ساہیوال لنگر والا پل کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی جس سے موٹرسائیکل پر سوار دونوں نوجوان جان بحق ہو گۓ جان بحق ہونے والے موٹر سائیکل سواروں میں میثم عباس اور علی حسن شامل ہیں دونوں کی عمریں اٹھارہ سال تھیں یہ دونوں نوجوان موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ جھنگ سے بھکر جانے والی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی-

دونوں نوجوان موٹر سائیکل سے دور جا گرے اور موقع پر ہی دم توڑ گۓ دونوں جوانوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے بس ڈرائیور موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ہے سرگودھا پولیس نے بس قبضے میں لے کر تھانے میں منتقل کر دی ہے اور ڈرائیور کی گرفتاری کیلیے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+