پاکستان کی سیاسی جماعتوں کا ٹولہ دبئی میں کونسا فریضہ ادا کرتا ہے

سیاسی جماعتوں کا ٹولہ

نیوزٹوڈے: پاکستان کی سیاست میں بہت جلد نیا موڑ آنے والا ہے پہلے ایوان میں اور اب قومی اسمبلی نے بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کی مدت 5 سال کرنے کا بل اتفاق راۓ سے منظور کر لیا ایکٹ 62 ون ایف کے تحت نا اہلی کی مدت زیادہ سے زیادہ 5 سال ہو گی قومی اسمبلی کے کسی رکن نے اس بل کی مخالفت نہیں کی پاکستان میں تمام منصوبے طے پانے کے بعد اب تمام سیاسی رہنما دبئی میں اکٹھے ہونے لگے ہیں نواز شریف لندن سے دبئی پہنچے تو مریم نواز لاہور سے دبئی پہنچ گئیں مریم نواز اور نواز شریف کی دبئی آمد کا مقصد پہلے تو باپ بیٹی کی ملاقات اور دونوں کا اکٹھا حج کا فریضہ ادا کرنا تھا ۔

لیکن اب مریم نوز کے بعد آصف علی زرداری بھی کراچی سے دبئی پہنچ گۓاور اچانک خصوصی طیارے کے ذریعے وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی اسلام آباد سے دبئی پہنچ گۓ اب دبئی میں تمام سیاسی رہنما سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور نواز شریف کی وطن واپسی کیلیے آخری رکاوٹیں دور کرنے کی منصوبہ سازی کی جاۓ گی کیونکہ حج ادا کرنے کیلیے پاکستان کے صدر عارف علوی جا چکے ہیں نگراں حکومت کا یہ ٹولہ دبئی میں کونسا فریضہ حج ادا کرتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+