اقتدار میں ہوں تو پولیس آگے اور اقتدار میں نہ ہوں تو پولیس پیچھے خواجہ آصف نے سینیٹ مراعات بل کی مخالفت کر دی
- 26, جون , 2023
نیوزٹوڈے:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئر مین سینیٹ مراعات بل کی مخالفت کرتے ہوۓ قومی اسمبلی سے یہ اپیل کی ہے کہ قومی اسمبلی اس بل کی حمایت نہ کرے ہم ایک غریب اور پسماندہ ملک میں رہتے ہیں ایسے ملک میں تاحیات 12 بندے ، گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر ایک بندے کیلیے فراہم کرنا ناممکن ہے انہوں نے عوامی نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ غیر ضروری پروٹوکول استعمال کرنے سے گریز کریں یہ عوام کا حق ہےعوام کا خون چوس کر غیر ضروری مراعات استعمال نہ کی جائیں ہماری عوام کی مشکلات اس وقت کوہ ہمالیہ سے بھی زیادہ ہیں مشکلات میں گھرے لوگ ان مراعات کو دیکھ کر نمائندوں کو گالیاں بھی دیتے ہیں ۔
اور یہ حقیقت ہے لمبے لمبے پروٹوکول عوام کی بدحالی کا اور ان کے خوابوں کا مذاق ارانے کے برابر ہےان حالات میں اگر آپ خطرہ مول نہیں لے سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں آگے پیچھے سیکیورٹی کی گاڑیاں اور پولیس استعمال نہ کریں کیونہ اگر بندہ اقتدار میں ہو تو پولیس آگے ہوتی ہے اور اگر اقتدار میں نہ ہو تو پولیس پیچھے ہوتی ہے آج پولیس کو آگے نہ لگائیں تاکہ کل پولیس آپ کو آگے نہ لگاۓ ۔
تبصرے