پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے گیارہ افراد ہلا ک ہو گۓ
- 26, جون , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان کے متعدد علاقوں میں شدید بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے پنجاب ، کے پی کے ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہو ئی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے گیارہ افراد جاں بحق ہو گۓ نارو وال میں 5 افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گۓ پسرور میں چار افراد اور شیخو پورہ میں دو افراد آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گۓ شرقپور روڈ پر گرڈ اسٹیشن میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی لاہور میں بھی شدید بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ہوئی ۔
لاہور میں شدید بارش اور آندھی طوفان کے باعث 150 سے زیادہ فیڈر ٹرپ کر گۓ اس کے علاوہ گوجرانوالہ ، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں بھی شدید بارش ہوئی کوئٹہ میں طوفانی بارش اور شدید آندھی کے باعث بجلی کے کئی پول گر گۓ زیارت میں بھی شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی زیارت میں ایک بچہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا بونیر میں بارش سے مکان کی چھت گر گئی جس سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی اور چھ افراد زخمی ہو گۓ ۔
تبصرے