روس کے دشمنوں کے خواب کیے چکنا چور میدویدیف کے اعلان نے
- 26, جون , 2023
نیوزٹوڈے: روس کی سیکیورٹی کونسل کے چیئرمین اور ولادیمیر پیوٹن کے خاص دیمیتری میدو یدیف کے بیان نے روس کے دشمنوں کے خواب کو چکنا چور کر دیا میدویدیف نے یہ اعلان کیا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن اور پریگوزن کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور ویگنر فوج اپنے جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ساتھ اپنے اڈوں کی طرف لوٹنے لگی ہے ویگنر فوج نے کریملن پر قبضے کا ارادہ ترک کر دیا ہے اور ویگنر فوج ایک مرتبہ پھر روسی فوج کے ساتھ مل کر یوکرین پر حملے کیلیے تیار ہو گئی ہے میدویدیف نے یہ اعلان کیا ہے کہ ویگنر فوج روسی فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جنگ کرے گی ویگنر فوج کے فیصلوں کونظر انداز نہیں کیا جاۓ گا ۔
ویگنر فوج کی سوچ اور منصوبوں کو ترجیح دی جاۓ گی ویگنر فوج اور روسی فوج کی اس صلح کی خبر سے زیلینسکی کے دل کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں کیونکہ زیلینسکی باخموت میں ویگنر فوج کے خونخوار حملے جھیل چکے ہیں ویگنر فوج اور چیچن فوج ولادیمیر پیوٹن کے دو بازو ہیں ویگنر فوج نے سیریا میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ویگنر فوج کی بہادری کی کئی مثالیں موجود ہیں لیکن اب جنگ کے دوران ویگنر کی بغاوت کئی سوال کھڑے کر رہی ہے کہ وہ پریگوزن جو پیوٹن کے سامنے سر نہیں اٹھاتے تھے انہیں پیوٹن کے خلاف بغاوت پر کس نے اکسایا ہے ۔
تبصرے