مسلم ملکوں کی مشترکہ سمندری فوج کی تشکیل امریکہ کیلیے ایک بہت بڑا جھٹکا

سمندری فوج

نیوز ٹوڈے ایران اب یو اے ای ، عمان اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر ایک بہت بڑی فوج بنانے کی تیاری کر رہا ہے یہ ایسی مسلم فوج ہوگی جس کا کام ان تمام ملکوں کی سمندری سرحدوں کی حفاطت کرنا ہو گا ایک ہفتہ قبل ہی یو اے ای نے امریکہ کے ایک فوجی گروپ سے خود کو الگ کرنے کا اعلان کیا ہے یہ اعلان امریکہ کیلیے ایک بہت بڑا جھٹکا تھا اور اب اس سے بھی بڑا جھٹکا مسلم ملکوں کی مشترکہ سمندری فوج کی تشکیل ہے ایران کے ایک فوجی افسر نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ اس نئی فوج میں یو اے ای ، سعودی عرب اور عمان کے علاوہ عراق ، قطر، بحرین ، بھارت اور پاکستان بھی شامل ہوں گے ۔

ایرانی افسر کا یہ دعوٰی امریکہ پر کسی بم سے کم نہیں ہے ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہونے سے سے لے کر اب تک امریکہ کیلیے ایک سے ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے امریکہ نے حالات کو قابو کرنے کیلیے سعودی عرب کو زمین سے آسمان پر مار کرنے والی میزائل لاؤنچر دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن سعودی عرب نے اس کے جواب میں یہ ایک نیا بم پھوڑا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+