سازش ناکام ہونے پر امریکہ اور نیٹو ملکوں پر چھایا نیوکلئر جنگ کا خطرہ
- 26, جون , 2023
نیوزٹوڈے: روس کےصدر ولادیمیر پیوٹن کو جب یہ خبر ملی کہ ان کی ویگنر فوج کو روس کےخلاف اکسانے والے امریکہ اور نیٹو ملک ہیں تو پیوٹن نے ان ملکوں کی سازش کو نہ صرف بے نقاب کر دیا بلکہ ناکام بھی بنا دیا ہے لیکن اس خبر کے بعد ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کو نیوکلیئر جنگ کی دھمکی بھی دے دی ہے اور بائیڈدن نے بھی اس خوف کا اظہار کیا ہے کہ پیوٹن اب کسی بھی وقت نیوکلیئر ہتھیاروں کا استعمال کر سکتے ہیں پیوٹن نے نیوکلیئر ہتھیار بیلا روس ، کلیننگراڈ اور بحیرہ اسود میں تعینات کر دیے ہیں اور بائیڈن یہ جانتے ہیں کہ اگر پیوٹن کو ماسکو پر خطرہ نظر آیا تو وہ اس خطرے سے نمٹنے کیلیے نیوکلیئر ہتھیاروں کو استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔
بیلا روس کے جنگی مورچے سے پیوٹن کسی بھی یورپی ملک کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور اگر ایسا وقت آیا تو دنیا کی تصویر مکمل طور پر بدل جاۓ گی نیوکلیئر ہتھیاروں کے سامنے یوکرین پر ہونے والے روسی فوج کے حملے بہت معمولی ثابت ہوں گے روس جوہری ہتھیار رکھنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے دنیا میں اب تک 2059 نیوکلیئر ہتھیاروں کےٹیسٹ ہو چکے ہیں جن میں 1030 امریکہ نے اور715 روس نے کیے ہیں اور یورپی ملکوں کو اپنی طاقت دکھانے کیلیے روس ایک مرتبہ پھر اپنے جوہری ہتھیاروں کی جھلک دکھا سکتا ہے ۔
تبصرے