پنجاب میں موسلا دھار بارش، آسمانی بجلی گرنے سے ۱۱ افراد جاں بحق

موسلا دھار بارش

نیوزٹوڈے: ملک میں سخت گرمی کے بعدبارشوں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ پی ڈی ایم کی جانب سے پیش کیا گیا نوٹفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بارشیں تیس جون تک جاری رہے گی۔ پنجاب، کشمیر، کے پی کے میں شدید بارشیں اور بارشوں کے باعث کئی ہلاکتیں بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ لاہور ، پسرور، سیالکوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم گیارہ افراد جاں بحق ہو چکے ہے اور چھے زخمی ہو گئے ہیں۔

بجلی گرنے سے علاقے میں خوف پھیل چکا ہے۔ سڑکیں ندی ، اور نالیں کا سماں لیے بیٹھے ہے جس سے ٹریفک کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اوور لوڈ کے باعث ٹرانسفارمر بھی خراب ہو رہے ہیں جس سے بجلی کے محکمے کو کاگی نقصان اٹھانا پر رہا ہے۔ مزید موسمیات کے ڈیپارٹمنٹ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اور بجلے کے کھمبوں کے پاس جانے سے بھی منع کیا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+