سانحہ 9 مئی میں سہولت کار بننے والے فوجی افسران کے خلاف سخت ایکشن

آرمی ایکٹ

نیوزٹوڈے: پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ اعلان کیا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت سانحہ 9 مئی کو ناکام نہ بنانے والے اور فوری رد عمل نہ دینے والے فوجی افسران کو نوکری سے بر طرف کر دیا گیا ہے احمد شریف نے اعلان کیا ہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت فوج نے تین فوجی افسران جن میں ایک لیفٹینینٹ جنرل بھی شامل ہے کو نوکری سے نکال دیا گیا ہےجبکہ 15 فوجی افسران جن میں 3 میجر جنرل اور 7 بریگیڈیئر کے خلاف بھی سخت تحقیقی کاروائی کا عمل مکمل ہو چکا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایک ریٹائرڈ فوجی جنرل کی نواسی ایک ریٹائر جنرل کا داماد ایک ریٹائر جنرل کی بیوی اور داماد کے خلاف احتساب کا عمل جاری ہے احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کو نہ تو بھلایا جاۓ گا اور نہ ہی اس واقعے میں ملوث افراد کو معاف کیا جاۓ گا ان کا تعلق کسی بھی حیثیت یا جماعت سے ہو انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ توقع نہ تھی کہ عوام کو فوج کے خلاف حملوں پر اکسایا جاے گا سانحہ 9 مئ اس وقت تک انصاف کا منتظر رہے گا جب تک منصوبہ سازی کرنے والوں اور سہولت فراہم کرنے والوں کو کیفر کردار تک نہ پہنچا دیا جاۓ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+