آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلیے حکومت کا عوام کو عید کے موقع پر مہنگائی کا تحفہ
- 27, جون , 2023
نیوزٹوڈے:پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے پیرس دورے کے دوران انہوں نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹا لینا سے ملاقات کی تھی جس میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر اتفاق ہوا تھا شہباز شریف نے ایم ڈی سے چھ ارب ڈالر کی بیرونی امداد پر نرمی کی درخواست کی تھی آئی ایم ایف نےنرمی کے عوض ٹیکس بڑھانے کی شرط رکھی تھی چنانچہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 1فیصد بڑھا سے کر 22 فیصد کر دی ہے اس کے علاوہ وفاقی بجٹ میں ٹیکس ، ڈیوٹیز ، پی ڈی ایل بھی بڑھا دی گئیں حکومت کے ان اقدامات سے بیرونی کھاتہ مزید پریشر لے گا اور ان اقدامات سے مہنگائی میں بھی مزید اضافہ ہو جاے گا.
نئی شرح سود 27 جون سے لاگو کر دی جاۓ گی یہ آئی ایم ایف کی ضروری شرائط ہیں پاکستان آج آئی ایم ایف کو اپنا مالیاتی مسودہ پیش کرے گا پاکستان آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کیلیے بہت پر امید ہے اس لیے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کیلیے ایمرجنسی اجلاس میں مزید ٹیکس لگا نے اور شرح سود بڑھانے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے.
تبصرے