روس کے خلاف کی گئی سازش سے یوکرین نے ہی نقصان اٹھایا

روس کو کمزور کرنے کی ساززش

نیوزٹوڈے: ویگنر گروپ کی مدد سے روس کو کمزور کرنے کی ساززش کو ولادیمیر پیوٹن نے کچل دیا ہے لیکن اس سازش کے ناکام ہونے کے بعد پیوٹن کا رویہ اور بھی خطرناک ہو گیا ہے اب زیلینسکی یورپی ملکوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ روس پر پابندیاں بڑھا کر روس کو کمزور کیا جاۓ ایک طرف زیلینسکی روس کےخلاف یورپی ملکوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو دوسری طرف یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر نیٹو ملکوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور کئی نیٹو ملکوں کے اندر بغاوت شروع ہو چکی ہے روسی میڈیا نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ روس میں پریگوزن کو بغاوت پر اکسانے میں امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا بڑا ہاتھ ہے اور اس سازش میں کچھ نیٹو ملک بھی شامل تھے ۔

چنانچہ روس کے خلاف بغاوت کی ناکامی بائیڈن کیلیے بھی بہت بڑی ناکامی ہے کیونکہ اس واقعے کے بعد کئی نیٹو ملکوں میں روس کا خوف بھی بڑھنے لگا ہے اس لیے روس کے بھیانک رد عمل سے بچنے کیلیے نیٹو ملک یوکرین کی مدد سےکترانے لگے ہیں جرمنی یوکرین کو ایف 16 کی سپلائی کے معاہدے سے پھر گیا ہے اور کئی یورپی ملکوں میں اب یوکرین کی جنگ بندی کی باتیں ہونے لگی ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+