ویسٹ بینک میں اسرائیلی دہشتگردوں نے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کی حدیں پار کر دیں

ویسٹ بینک میں ظلم

نیوزٹوڈے: اسرائیل کے دہشتگردوں اور انسانیت کی دھجیاں اڑانے والے یہودیوں نے فلسطین کے علاقے میں ظلم کی تمام حدیں پار کر دیں ویسٹ بینک میں مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش کر دیا اور مسلمانوں کو اکسانے کیلیے ان کی مقدس کتاب قرآن پاک کو نذر آتش کر دیا گیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کی حدیں پار کرنے والے یہودی دہشت گردوں کے ساتھ اسرائیلی پولیس بھی شامل ہے فلسطین کے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے فلسطین کے ایک گاؤں ہیبرون کے علاقے میں فلسطینیوں نے مسلمانوں کے کھیت اور باغات جلا ڈالے کھڑی فصلوں اور پھلوں کے باغات کو راکھ کر دیا ہے ۔

اسرائیلی ملٹری نے فلسطین کے امدادی اہلکاروں اور اور ریسکیو حکام کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اسرائیلی دیشتگردوں کے ٹولے آٹومیٹک مشین گنوں سے اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں یہودیوں نے چہروں پر نقاب چڑھا رکھے ہیں ان کاروائیوں سے سینکڑوں فلسطینی مسلمان زخمی ہوۓ ہیں اور کئی شہید بھی ہوۓ ہیں زخمیوں کو ہسپتال لے جانے والی ایک ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے فلسطین میں ان دل دہلا دینے والے واقعات اور اسرائیلی یہودیوں کی ان جارحانہ کاروائیوں پر دنیا کے کسی مسلمان ملک سے کوئی آواز بلند نہیں ہوئی جبکہ اس کے بر عکس یورپی یونین نے یہودیوں کی ان کاروائیوں کو غلط قرار دیا ہے اور اس کی مخالفت بھی کی ہے لیکن مسلمان ملک خاموش ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+