نواز شریف اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما دوبئی میں نہ جانے کیا کھچڑی پکا رہے ہیں
- 03, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: نواز شریف اور مریم نوازنے دوبئی میں ن لیگ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کی انہوں نے ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر پاکستان سے مہنگائی ختم کر دیں گے آنے والا وقت ہمارا ہے بہت جلد ہم اقتدار سنبھال کر ملک کو بحران سے نکال دیں گے نواز شریف نے ن لیگ کے قائدین سے ملاقات کے دوران مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی-
نواز شریف اور مریم نواز کی دوبئی میں کئی اہم ملاقاتیں ہوئیں وہ ایک ہفتہ مزید دوبئی میں قیام کریں گے اور اس دوران وہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے پنجاب کی استحکام پاکستان پارٹی نے بھی نوازشریف سے فون پر بات چیت کی اور پنجاب کی سیاست پر بات چیت کی گئی دوبئی میں نوازشریف کے طویل قیام کے بعد پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کیا ہوگا اور نواز شریف کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیا رنگ لائیں گی تاحال کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا .
تبصرے