بلور میں دہشتگردوں کی کاروائی سے پاک آرمی کے دو نوجوان شہید ہو گۓ

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن

نیوزٹوڈے: پاکستان آئی ایس پی آر یعنی بین الخدماتی تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے بلور میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران آج میجر ثاقب حسین اور نائق باقر علی شہید ہو گۓ ایک فوجی جوان زخمی بھی ہو گیا آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار کے راستے روکنے کیلیے ناکہ بندی کی دہشتگرد گھات لگاۓ بیٹھے تھے انہوں نے میجر ثاقب اور ان کی ٹیم پر حملہ کر دیا میجر ثاقب اور ان کی ٹیم نے ان دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا میجر ثاقب آخری سانس تک دشمن کے ساتھ لڑتے رہے.

آخر وہ اور ان کا ایک فوجی جوان دشمن کے ساتھ اس مقابلے میں شہید ہو گۓ میجر ثاقب جوان تھے ان کے گھر پر ان کی بیوی اور والدین موجود ہیں جبکہ نائک ثاقب علی کی ایک تین سالہ بیٹی بھی ہے بلوچستان حکومت نے میجر ثاقب اور باقر علی کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے میجر ثاقب کا تعلق سانگھڑ سے ہے اور باقر علی کا تعلق دادو سے ہے.

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+