مزدور کے شہر کراچی میں ہی ہوا غریبوں کا جینا محال

غریبوں کا جینا محال

نیوزٹوڈے:کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کے اضافے اور شہر میں پانی کی شدید قلت جیسے مسائل سے شہری تلملا اٹھے ۔ شدید گرمی میں شہر بھر میں بجلی گھنٹوں غائب رہتی ہے اور پانی کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے ان بڑھتے ہوۓ مسائل سے گھبرا کر شہری سڑکوں پر نکل آۓ ہیں بجلی اور پانی نہ ملنے پر شہریوں نے مظاہرے شروع کر دیے ہیں نشتر روڈ پر شہریوں نے نعرے بازی کی اور خوب احتجاج کیا نشتر روڈ پر احتجاجی مظاہروں کے باعث روڈ بلاک ہو گیا جس سے ٹریفک جام ہو گیا ۔

پی آئی بی عسکری پارک کے قریب بھی شہریوں نے پانی اور بجلی بحران پر ڈٹ کر احتجاج کیا کراچی میں دودھ کی  قیمت 230 روپے فی کلو کر دی مشتعل عوام کیلیے دودھ کی قیمت میں اضافہ ایک اور دھچکا ہے دودھ کی سرکاری قیمت180 روپے فی کلو ہے ڈیری مافیا سرکاری قیمت سے 50 روپے مہنگا دودھ بیچ رہے ہیں کراچی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ بھی ڈیری مافیا کے سامنے کچھ نہیں کر پا رہی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+