فرانس میں جاری پولیس مخالف مظاہروں میں آۓ روز شدت آتی جا رہی ہے

پولیس مخالف مظاہرے

نیوزٹوڈے: منگل کے روز فرانس میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے ناہیل نامی نوجوان کے ساتھ موجود دوسرے آدمی کا آڈیو بیان منظر عام پر آ گیا جو کہ قتل کا عینی شاہد ہے اور اس واقعے کے دوران مقتول کے ساتھ کار میں موجود تھا اس کے مطابق پولیس اہلکار نے ناہیل کو بندوق کے بٹ مارے اور اس پر تشدد کیا اور اسے گولیاں مارنے کی دھمکی بھی دی مار پیٹ کی وجہ سے ناہیل کا پاؤں بریک پیڈل سے ہٹ گیا اور گاڑی آگے بڑھنے لگی جس پر پولیس اہلکار نے گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔

پولیس اہلکار کے تشدد اور قتل کے اس واقعے کے بعد فرانس میں لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا جو روز بروز بڑھتا جا رہا ہے فرانس پولیس اس وقت تک تین ہزار مظاہرین کو گرفتار کر چکی ہے لیکن یہ انتقام اور غصے کی آگ بڑھتی ہی جارہی ہے فرانس میں مظاہرین نے مئیر کے گھر کو آگ لگا دی جس سے مئیر کی بیوی اور بچہ زخمی ہو گۓ یہ احتجاج فرانس کی تاریخ کا بد ترین احتجاج بن چکا ہے مظاہرین کو جہاں بھی پولیس کا کوئی اہلکار نظر آتا ہے اس پر حملہ کر دیتے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+