قرآن پاک سے محبت کے اظہار نے ولادیمیر پیوٹن کو مسلمانوں کا ہیرو بنا دیا
- 03, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: سویڈن میں عید الاضحٰی کے روز عید کی نماز پڑھتے ہوۓ مسجد کے باہر مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے یہ مسلمانوں کے جزبات سے کھیلنے اور مسلمانوں کو اکسانے والی کاروائی ہے سویڈن میں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں جس پر پوری دنیا نے کئی مرتبہ آواز اٹھائی ہے لیکن اس کے باوجود سویڈن حکومت نے ایسے مجرموں کے خلاف کوئی سخت کاروائی نہیں کی ہے حالانکہ باقی ملکوں کی طرح سویڈن میں بھی قانون کی خلاف ورزی نا قابل معافی جرم ہے اور کوئی بھی بندہ قانون کو اپنے ہاتھوں میں نہیں لے سکتا لیکن سویڈن میں یہ قانون صرف اقلیتوں اور خصوصًا مسلمانوں کیلیے رائج ہے کہ ان کی مقدس کتاب کو نذرِ آتش کرنے والوں کے خلاف سویڈن حکومت کی مرضی سے کاروائی کی جاۓ گی۔
سویڈن میں ہونے والے اس واقعے کے خلاف پوری دنیا میں مذمت جاری ہے اور ان مجرموں کو کڑی سزا دینے پر زور ڈالا جا رہا ہے صرف مسلم ملک ہی نہیں بلکہ غیر مسلم ملک بھی اس واقعے کی شدید مذمت کر رہے ہیں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس واقعے کے بعد جو بیان دیا ہے اور جو قدم اٹھایا ہے شاید دنیا کے کسی مسلم ملک کے رہنما نے بھی نہیں کیا ولادیمیر پیوٹن نے عید کی نماز کے دوران مسجد میں کھڑے ہو کر کہا کہ دیگر ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنا آسان ہے لیکن روس میں نہیں انہوں نے آئین کا حوالہ دیتے ہوۓ کہا روس میں قرآن کی توہین کرنا جرم ہے میں اور میرے ملک کے لوگ قرآن کی عزت کرتے ہیں انہوں نے دوران گفتگو قرآن کو اپنے سینے سے لگا رکھا تھا انہوں نے کہا قرآن ہمارے لیے ایک بہترین تحفہ ہے میں اسے کریملن میں ایک اہم جگہ پر آویزاں کرواؤں گا ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل جیت لیے وہ پہلے بھی اپنے اصولوں اور امریکہ کے سامنے نہ جھکنے کی وجہ دنیا کی ایک آئیڈیل شخصیت تھے لیکن ان کے قرآن پاک کے ساتھ عقیدت کے اظہار نے ان کو پوری دنیا کے مسلمانوں کا ہیرو بنا دیا ۔
تبصرے