امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے نۓ معاہدے سے دنیا کو لاحق تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بھی ٹل جاۓ گا
- 03, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: امریکہ ، اسرائیل اور یورپی ملکوں کی کڑی پابندیوں اور سنگین دھمکیوں کے باوجود ایران آۓ روز نۓ نۓ ہتھیار بنا کر ان ملکوں کو چیلنج کر رہا ہے اور اب یہ دعوٰی بھی کیا جا رہا ہے اور یورپ کی کئی ایجنسیوں نے یہ خبر بھی شائع کی ہے کہ ایران بہت جلد اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کا ٹیسٹ کر سکتا ہے ایران کی اس ہٹ دھرمی سے امریکہ پگھلنے لگا ہے اور اب بائیڈن نے سختی کی بجاۓ مفاہمت کی پالسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ایران اور امریکہ کے درمیان جو نیا سمجھوتا طے پاۓ گا اس کے تحت ایران کو صرف ٪60 یورینئم اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہو گی جو کہ کم طاقتور اور چھوٹے ہتھیاروں کی تیاری کیلیے کافی ہوتی ہے ۔
اور اس کے بدلے امریکہ ایران سے پابندیاں ہٹا دے گا اور اسے روزانہ دس لاکھ بیرل تیل کی بر آمد کی اجازت دے دے گا اور ایران کے روکے ہوۓ فنڈز بھی کھول دیے جائیں گے اگر دیکھا جاۓ تو ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والا یہ نیا سمجھوتہ ایران کیلیے تو فائدہ مند ہوگا ہی پوری دنیا میں تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بھی ٹل جاۓ گا ۔
تبصرے