وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورہ جاپان سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں اہم پیش رفت

جاپان دورہ

نیوزٹوڈے: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا جاپان دورہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ کیلیے ایک اہم پیش رفت ہے بلاول بھٹو زرداری نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اس ملاقات میں شمسی توانائی اور صاف پانی کے منصوبوں پر مل کر کام کرنے پر اتفاق ہو گیا بلاول بھٹو نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم جاپان کے ساتھ تعلقات ،تجارت ، سرمایہ کاری اور سیاحت میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں-

انہوں نے جاپان میں اپنے ہم منصب سے بھی ملاقات کی جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ نجی شعبہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کیلیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے پاکستان جاپان کی افرادی قوت کی کمی کو بھی پورا اکر سکتا ہے ٹوکیو دورے کے دوران بلاول بھٹو نے جاپانی وزیر خارجہ کو پاکستان آنےکی دعوت بھی دی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+