آئی ایم سے ہوۓ معاہدے نے اپنے اثرات دکھانے شروع کر دیے

آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے

نیوزٹوڈے:   پاکستان اسٹاک اکسچینج میں ایک طویل مدت کے بعد آج ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی آئی ہے اور یہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مثبت اثرات ہیں پیر کے روز تجارت کے دوران 2400 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے تجارت اور کاروبار میں اضافے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے 100 انڈیکس 43 ہزار 900 تک پہنچ گیا ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آئی ایم  ایف کے ساتھ3 ارب ڈالر کے معاہدے کے نتائج ہیں کہ کاروبار میں ریکارڈ تیزی کی سطح نے 11 اپریل 2022 کو بھی  پیچھے چھوڑ دیا-

    گیارہ اپریل 2022 کو مارکیٹ میں 1700 پوائنٹس کے اضافے کے ریکارڈ کو بلند ترین ریکارڈ مانا جاتا ہے لیکن آج مارکیٹ میں اس سے 700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور کاروبار کے آغاز پر انڈیکس کے 2000 پوائنٹس اوپر جانے پر مارکیٹ کو 10 بجے ایک گھنٹے کیلیے بند کر دیا گیا کاروبار کا دوبارہ آغاز گیارہ بجے کیا گیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے پر یہ خبریں سامنےآئیں کہ ملک ڈیفالٹ ہو جاۓ گا لیکن ملکی تجارت نے پانسہ پلٹ دیا- 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+