کراچی کی عوام بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی

روشنیوں کا شہر

نیوزٹوڈے: روشنیوں کے شہر کراچی جس کو غریب کا گھر کہا جاتا ہے اب اسی شہر میں غریبوں کا جینا ہوا مشکل ۔ کراچی کی عوام کو بے روزگاری اور مہنگائی نے تو پہلے ہی ستا رکھا تھا اوپر سے شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش نے کراچی کے شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے- دن تو دن رات کو بھی بجلی کی طویل بندش سے لوگوں کو سکون کی نیند سونا بھی نصیب نہیں ہو رہا بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کے بھاری بلوں سے گھبرائی کراچی کی عوام سڑکوں پر نکل آئی چندر مارکیٹ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا -

بچوں عورتوں اور بزرگوں نے سڑکوں پر ٹینٹ لگا کر جگہ جگہ دھرنے دینا شروع کر دیے جناح باغ میں بھی لوگوں نے احتجاج کیا پی آئی بی کالونی کے رہائشیوں نے بھی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا بجلی کی یہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ صرف کراچی میں جاری ہے بلکہ ملک کے تمام شہروں میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے 10 سے 12 گھنٹے لگاتار بغیر انفارم کیے بجلی بند رکھی جاتی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+