اب روس سے بچائیں گی یوکرین کو امریکہ کی سٹنگر

ایرانی ڈرونز

نیوزٹوڈے: روس کے دو جنگ بازوں کے سامنے یوکرین کے تمام ایئر ڈیفنس سسٹم ناکام ہو چکے ہیں یہ ایرانی ڈرونز اور کے ۔ اے 52 ہیلی کاپٹرز ہیں جن کے حملوں سے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کیو سمیت یوکرین کے کئی شہر اور علاقے تھرا اٹھے ہیں اور اس دوران یوکرین کا ایسا کوئی علاقہ نہیں بچا ہے جہاں روسی فوج نے آسمان سے قہر نہ برسایا ہو یوکرینی فوج کے کئی ٹینک ، توپیں اور دوسرے ہتھیار تباہ ہو گۓ کیو میں پچھلے بارہ دنوں سے جاری روسی حملوں میں یہ سب سے بھیانک حملے تھے جن میں خوب بمباری کی گئی ۔

یوکرین جن ہتھیاروں کے دم پر روس کو گھٹنوں پر لانے کی کوشش کر رہا تھا روسی فوج نے ان ہتھیاروں کو ہی نشانہ بنا یا ہے روسی فوج کے تازہ حملوں سے پتہ چلتا ہے کہ جنگ کا سب سے بھیانک دور اب شروع ہوا ہے روس کے ان حملوں میں ایران کے شاہد ڈرونز اور کے ۔ اے 52 ہیلی کاپٹرز استعمال ہوۓ ہیں جس سے یوکرین کے راڈار اسٹیشن اور ہتھیار خانے تباہ ہو گۓ اگر اسی طرح حملے جاری رہے تو یوکرینی فوج کیلیے چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی یوکرین کو ان حملوں سے بچانے کیلیے اب امریکہ نے سٹنگر میزائل یوکرین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے پہلے یوکرین نے امریکہ کے کہنے پر ہی روس پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا جس کو روس نے بری طرح فیل کر دیا اب امریکہ نے روس کو ہرانے کیلیے سٹنگر میزائل میدان جنگ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+