سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ساری دنیا سراپا احتجاج

قرآن پاک کی بے حرمتی

نیوزٹوڈے: سویڈن میں ہونے والے ہولناک واقعہ کے بعد پوری دنیا میں احتجاج جاری ہے-عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی اس دلسوز واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ مقدس کتابوں کا احترام ہم سب پر لازم ہے کسی بھی ملک کو مقدس کتاب کی بے حرمتی کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے اس واقعے پر دنیا بھر کے کئی ملکوں میں سویڈش سفیروں کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا کئی ملکوں نے سویڈن میں مقیم اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ایران نے اپنے ملک میں سویڈن کے سفیر کو التوا میں ڈال دیا ۔

اںڈونیشا میں احتجاج کے دوران مرد وخواتین سڑکوں پر نکل آۓ اور اجتماعی طور پر قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہے اس واقعے کے خلاف دنیا بھر سے سخت ایکشن دیکھتے ہوۓ سویڈن کے وزیر اعظم نے موقعے کی مناسبت اور حالات کو سنبھالتے ہوۓ یہ بیان دیا ہے کہ یہ وہ وقت ہے کہ سویڈن کو اپنی تشخص پر غور کرنا چاہیے ہمیں دوسرے لوگوں کی عزت کا خیال رکھنا ہو گا اس وقت یہ ایک خطرناک صورتحال ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+